Thursday, April 25, 2024

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھی دہلی کے مسلم کش فسادات کی سرکاری سرپرستی کا پردہ چاک کر دیا

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھی دہلی کے مسلم کش فسادات کی سرکاری سرپرستی کا پردہ چاک کر دیا
August 28, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھی دہلی کے مسلم کش فسادات کی سرکاری سرپرستی کا پردہ چاک کر دیا ۔ ایمنسٹی کے مطابق  مسلم کش فسادات کے دوران بھارتی پولیس نے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کیں۔ پولیس فسادات میں سرگرم اور ہندو انتہاپسندوں کے جرم میں برابر کی شریک تھی۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق پولیس نے املاک جلائے جانے کیخلاف احتجاج کرنے والے مسلمانوں کو بھی نہیں چھوڑ اور بہیمانہ تشدد کیا جبکہ زیرحراست افراد کو اذیت پہنچانے کی مصدقہ رپورٹس بھی موجود ہیں۔ انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم نے فسادات کی سرکاری سرپرستی کی جانب واضح اشارہ بھی کیا۔ ایمنسٹی کے مطابق دہلی پولیس کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے باوجود اب تک کسی اہلکار کیخلاف انکوائری تک نہیں کی گئی۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مودی حکومت سے مطالبہ کیا کہ ملوث اہلکاروں کیخلاف جلد از جلد شفاف تحقیقات کرائی جائیں اور ملزمان کو ان کے انجام تک پہنچایا جائے۔ واضح رہے کہ فروری میں ہونے والے دہلی فسادات میں 50 سے زائد افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے جبکہ سیکڑوں زخمی بھی ہوئے تھے۔