Friday, April 19, 2024

ایمنسٹی انٹر نیشنل کا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار

ایمنسٹی انٹر نیشنل کا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار
August 6, 2019
سری نگر (92 نیوز) ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق یک طرفہ بھارتی فیصلے سے صورتحال مزید کشیدہ ہو گی، اس فیصلے نے کشمیری لوگوں کو کنارے پر لاکھڑا کیا ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے شہری آزادی اور ذرائع مواصلات پر پابندی  پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں لوگوں کی مرضی کے بغیر فیصلے کئے جارہے ہیں ۔ مقبوضہ وادی میں کرفیو کے ساتھ موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی بند ہے، بھارتی سیکیورٹی فورسز رابطوں کیلئے سٹیلائٹ فون استعمال کررہے ہیں۔متعدد مقامات پر پٹرول کی فروخت ممنوع قرار دے دی گئی ہے، وادی میں سناٹا چھایا ہوا ہے۔ بھارتی حکومت نے آواز اٹھانے پر کشمیری سیاسی رہنماؤں کو بھی دھرنا شروع کردیا ہے۔عمر عبداللہ،محبوبہ مفتی اور سجاد لون کو گھروں میں نظر بند رکھا گیا ہے ۔حریت قیادت بھی نظر بند اور پابند سلاسل ہے۔