Sunday, May 5, 2024

ایمنسٹی اسکیم کا آرڈیننس جاری ، صدر مملکت نےدستخط کر دیے ‏

ایمنسٹی اسکیم کا آرڈیننس جاری ، صدر مملکت نےدستخط کر دیے ‏
May 15, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز ) ایمنسٹی اسیکم 2019 کا آرڈیننس جاری کر دیاگیا ، صدر مملکت نے دستخط کر دیے ۔ ایمنسٹی اسیکم 30 جون تک لاگو رہے گی۔ ایمنسٹی اسکیم 2019 کے مطابق پراپرٹی ایف بی آر ریٹ پر ڈیڑھ گنا ٹیکس دیکر کلیئر کرائی جاسکتی ہے،  اکاؤنٹس اور  پراپرٹی پر چار فیصد ٹیکس ریٹ وصول کیا جائے گاجبکہ نیب کی دست اندازی سے ایمنسٹی حاصل کرنے والوں کو تحفظ حاصل ہوگا۔ جاری کردہ آرڈیننس کے مطابق  بیرون ملک تمام اثاثے اور جائیدادیں 4 فی صد ٹیکس ادا کرکے قانونی بن سکتی ہیں، بیرون ملک بینک اکاؤنٹس، شیئرز، بانڈز 6 فی صد ٹیکس ادا کرکےقانونی بنائے جاسکتے ہیں۔ آرڈیننس کے تحت بیرون ملک  اثاثے کلیئر کرانے پر ایک اضافی شرط ہوگی ، کلیئر کرایا گیا کیش پاکستان کے بینکوں میں منتقل کرنا ہوگا،بصورت دیگر چار کی بجائے 6 فیصد ٹیکس وصول کیا جائے گا۔