Saturday, April 20, 2024

ایمنسٹی اسکیم پر مشاورت کے لیے خصوصی اجلاس طلب

ایمنسٹی اسکیم پر مشاورت کے لیے خصوصی اجلاس طلب
April 16, 2019

 اسلام آباد (92 نیوز) ایمنسٹی اسکیم پر مشاورت کے لیے خصوصی اجلاس بلا لیا گیا۔ وزیر اعظم کہتے ہیں قوم کو بتانا ہوگا ہم ایمنسٹی اسکیم کیوں لا رہے ہیں۔

 وفاقی کابینہ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔ وزیر اعظم نے ایمنسٹی اسکیم کے معاملہ پر مزید مشاورت کی ہدایت کر دی۔ کابینہ اجلاس میں ایمنسٹی اسکیم کے مثبت اور منفی پہلووں کا جائزہ لیا گیا۔ ارکان نے ایمنسٹی اسکیم پر سوالات اٹھا دیے بولے جس اسکیم پر تنقید کرتے رہے اسی کو  لایا جا رہا ہے۔ ماضی کی اور ہماری ایمنسٹی اسکیم میں فرق کیا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ایسی ایمنسٹی اسکمییں پی ٹی آئی کے منشور کے خلاف تھیں،تاہم قوم کو بتانا ہو گا اس اسکیم کی ضرورت کیوں پڑی، ایمنسٹی اسکیم پر جب تک کابینہ مکمل مطمئن نہیں ہوگی اسے نہیں منظور کریں گے۔ ارکان نے تجاویز دیں کہ ایمنسٹی اسکیم دینی ہے تو کھلے دل کے ساتھ دیں۔

 وفاقی وزیراطلاعات نے میڈیا بریفنگ میں کہا دنیا کی 6 بڑی کمپنیوں نے اسٹیل ملز میں شراکت کی خواہش کا اظہار کیا ہے ۔ کرتاپور کوریڈور پر کلچرل سنٹر بنایا جائے گا۔ انہوں نے ایک بار پھر واضح کیا کہ کابینہ میں کوئی تبدیلی نہیں ہو رہی۔