Friday, April 26, 2024

ایمنسٹی اسکیم میں کسی قسم کا ابہام نہیں ہے ، چیئرمین ایف بی آر

ایمنسٹی اسکیم میں کسی قسم کا ابہام نہیں ہے ، چیئرمین ایف بی آر
May 18, 2019
کراچی (92 نیوز)چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا کہ ایمنسٹی اسکیم میں کسی قسم کا ابہام نہیں ہے ، ایمنسٹی اسکیم میں تبدیلی نہیں ہوگی۔ کراچی چیمبر آف کامرس میں تاجروں سے ملاقات اور خطاب میں چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ چند خام مال پر ریلیف تو دیا جا سکتا ہے مگر ٹیکس معاف نہیں کیا جا سکتا ،افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے علاوہ بھی اسمگلنگ ہو رہی ہے ،ٹیکس لینے کیلئے بینک اکاؤنٹس فریز کرنے سے روک دیا ہے۔

چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کی تعیناتی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ اسمگلنگ کےذمہ داربھی ہمارے اپنے لوگوں ہیں، اسمگلنگ شرعی طورپربھی جائزنہیں ہے، رمضان کےمہینےمیں اسمگلنگ کی چیزیں بیچیں گےتوروزہ نہیں ہوگا،  24گھنٹےکےاندرنوٹس دیکرٹیکس لینےکاکہاہے، افغان ٹرانزٹ ایک سیاسی ایشو ہے، میں نےگزشتہ  ایمنسٹی اسکیم بھی ڈیل کی ہے، ملک کوبچانےکیلئے تاجروں کوساتھ مل کرکام کرناہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ غلط کام کرنیوالے ایف بی آر کے دو افسر گرفتار کروں گا، چوری میں ملوث ایک تاجر گرفتار کرنے میں چیمبر آف کامرس مدد کرے،  اس ملک کو بچانے کے لیے دو ہاتھوں سے تالی بجائیں،  اسمگل شدہ سامان فروخت کرنا چوری ہے،  ایف بی آر والے اب نوٹس جاری نہیں کرینگے، اب  پہلے  انتباہ نامہ ارسال کیا جائے گا کہ ٹیکس دے دیں ۔ شبر زیدی کاکہنا تھا کہ  300 کمپنیوں میں سے صرف 80 انکم ٹیکس دیتی ہیں،  ٹیکس دائرے میں لانے کے لیے وزیراعظم کو ان افراد کی فہرست دونگا جو ٹیکس ادا نہیں کررہے۔ شبر زیدی نے کہا کہ ڈالر کی صورتحال سے اچھی طرح واقف ہیں ،  پنجاب میں 7لاکھ صنعتیں لگی ہیں۔