Friday, May 10, 2024

ایمنسٹی اسکیم میں توسیع نہیں کی جارہی ،چیئرمین ایف بی آر

ایمنسٹی اسکیم میں توسیع نہیں کی جارہی ،چیئرمین ایف بی آر
June 29, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کا کہنا ہے کہ ایمنسٹی اسکیم میں توسیع نہیں کی جارہی۔ ایمنیسٹی سکیم میں ایف بی آر کے مطابق 20 ہزار افراد نے اثاثے ظاہر کیے۔ 30 ہزار افراد نے صرف گوشوارے داخل کرائے۔ کل 30 ارب روپے کا ٹیکس جمع ہوا۔ دوسری طرف فیصل واوڈا نے ٹویٹ کیا کہ اثاثے ظاہر کرنے کی اسکیم میں چار روز کی توسیع کی جارہی ہے۔ مزید لکھا کہ بینکوں میں رقم رکھنے کی شرط بھی ختم کردی گئی ہے، تاہم معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں ابھی ایمنسٹی اسکیم میں توسیع کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں کل فیصلہ ہو گا۔