Thursday, April 25, 2024

ایمنسٹی اسکیم اور ایف بی آر کا دیٹا نامکمل ، پنجاب کے علاوہ کسی کی پراپرٹی کاڈیٹا پورٹل پر موجود نہیں

ایمنسٹی اسکیم اور ایف بی آر کا دیٹا نامکمل ، پنجاب کے علاوہ کسی کی پراپرٹی کاڈیٹا پورٹل پر موجود نہیں
June 22, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) ایمنسٹی اسکیم اور ایف بی آر کا ڈیٹا نامکمل اور غیر حتمی ہے ، تین صوبوں ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کا پراپرٹی ڈیٹا پورٹل پر موجود ہی نہیں۔ ایمنسٹی اسکیم اور ایف بی آر کے ڈیٹا سے متعلق نئے حقائق سامنے آگئے، ویب پورٹل میں صرف صوبہ پنجاب کی پراپرٹی کا ڈیٹا موجود ہے، دیگر صوبوں اور انتظامی یونٹس کا پراپرٹی ڈیٹا فی الحال ایف بی آر کو دستیاب نہیں ہوسکا۔ پورٹل پر بینک اکاؤنٹس گاڑیوں اور دیگر اثاثوں کی معلومات بھی جزوی اور غیرحتمی ہیں۔ نادرا کے ڈیٹا میں سے پراپرٹی کا ڈیٹا صوبوں کے ریونیو محکموں کے ریکارڈ کی حد تک حاصل کیا جارہا ہے۔ ایف بی آر کے مطابق ایمنسٹی اسکیم میں اثاثے ظاہر کرنے کی حتمی تاریخ 30 جون ہے،  ٹیکس کی رقوم 30 جون کے بعد بھی جمع کرائی جاسکتی ہے، لیکن جو لوگ 30 جون تک اثاثے ظاہر نہیں کریں گے انہیں جرمانہ دینا ہوگا، تاہم 30 جون کے بعد ٹیکس رقوم جمع کرانے والوں پر جرمانہ عائد نہیں کیا جائیگا۔