Thursday, May 9, 2024

ایمن خان کے بھی انسٹاگرام پر 80 لاکھ فالوورز ہو گئے

ایمن خان کے بھی انسٹاگرام پر 80 لاکھ فالوورز ہو گئے
February 10, 2021

لاہور ( ویب ڈیسک )اداکارہ عائزہ خان کے بعد ایمن خان بھی پاکستان میں انسٹاگرام پر 80 لاکھ فالوورز والی اداکارہ بن گئیں۔

عائزہ خان نے حیران کن طور پر 2020 کی آخری سہ ماہی میں انسٹاگرام پر کافی مقبولیت حاصل کرتے ہوئے ایمن خان کی بادشاہی کو ختم کیا تھا۔

سال 2020 کی آخری سہ ماہی میں انسٹاگرام پر اگرچہ ایمن خان فالوورز میں 74 لاکھ کے ساتھ پہلے نمبر پر تھیں، تاہم دسمبر 2020 تک عائزہ خان فالوورز کے حوالے سے ان کے برابر ہوگئی تھیں۔