Thursday, March 28, 2024

ایمرسن نناگوا نے زمبابوے کے نئے صدر کا حلف اٹھا لیا

ایمرسن نناگوا نے زمبابوے کے نئے صدر کا حلف اٹھا لیا
November 24, 2017

ہرارے (92 نیوز) نئے صدر کی حلف برداری کی تقریب دارالحکومت زمبابوے کے نیشنل سپورٹس سٹیڈیم میں منعقد ہوئی جس میں قریبی ہمسائیہ ممالک کے سربراہان مملکت  سمیت ساٹھ ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی۔

زمبابوے کے چیف جسٹس نے ایمرسن سے حلف اٹھایا، ایمرسن زمبابوے کے تیسرے صدر منتخب ہوئے ہیں۔ ایمرسن کے حلف اٹھاتے ہی سٹیڈیم انکے حق میں فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھا۔

ایمرسن نناگوا کو مستعفی صدر رابرٹ موگابے نے ملک بدر کررکھا تھا۔ فوج کے حمایت یافتہ ایمرسن کی وطن واپسی پر موگابے نے بادل نخواستہ استعفیٰ دیدیا تھا جس سے انکا  طویل دور اقتدار اپنے انجام کو  پہنچا۔