Wednesday, April 24, 2024

ایماندار قیادت ہی معاشرے کو اوپر لے جاتی ہے ، چیف جسٹس

ایماندار قیادت ہی معاشرے کو اوپر لے جاتی ہے ، چیف جسٹس
January 5, 2019
لاہور (92 نیوز) چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا ایماندار قیادت ہی معاشرے کو اوپر لے جاتی ہے۔ انسانیت کی ترقی سب سے بڑا کام ہے۔ لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا تعلیم کے بغیر معاشرے کا برا حال ہوتا ہے۔ تعلیم کے ذریعے قومیں ترقی کرتی ہیں۔ چیف جسٹس نے کہا پاکستان میں نظام تعلیم باعث تشویش ہے۔ ہمارے ہاں ایسے سکول ہیں جہاں اساتذہ اور پینے کا پانی بھی نہیں۔ سرکاری سکولوں پر ڈیرے قابض ہیں، وہاں جانور باندھ رکھے ہیں۔ پہلی ترجیح تعلیم کی ترقی ہونی چاہیے۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا جس معیار کا انصاف کا ادارہ ہمارے ملک میں ہونا چاہیے نہیں ہے۔ انگریز کے قانون کی وجہ سے انصاف کا معیار وہ نہیں جو اسلامی معاشرے میں ہونا چاہیے۔ چیف جسٹس نے کہا سمز کی طالبہ کو میڈیلز کا گچھا دیا، اسے تعلیم کے ساتھ عشق تھا۔ ہمیں پاکستان کے ساتھ عشق کرنا ہے۔