Friday, April 26, 2024

ایمازون کا برطانیہ میں ایک ہزار نئی ملازمتیں دینے کا اعلان

ایمازون کا برطانیہ میں ایک ہزار نئی ملازمتیں دینے کا اعلان
October 19, 2018
واشنگٹن (92 نیوز) بین الاقوامی کمپنی ایمازون نے برطانیہ کے تین شہروں میں ایک ہزار نوکریاں دینے کا اعلان کر دیا۔ سال کے آخر میں برطانیہ میں ایمازون کے ورکرز کی تعداد ستائیس ہزار پانچ سو تک پہنچ جائے گی۔ یہ نوکریاں مانچسٹر ، اڈنبرا اور کیمبرج میں اعلی مہارت کے حامل افراد کو فراہم کی جائیں گی۔ ان میں سے چھ سو افراد کو مانچسٹر میں سافٹ ویئر مشین اور ایمازون کے کلائوڈ کمپیوٹنگ بزنس میں  تعینات کیا جائے گا۔ کیمبرج اور اڈنبرا میں اس کے ڈیولپمنٹ سینٹرزمیں 440  نوکریاں دی جائیں گی۔  ایمازوں کے برطانیہ کے مینیجر نے ان ملازمتوں کو سیلیکون ویلی جابز کا نام دیا ہے۔ دوسری جانب برطانیہ کے وزیر برائے عالمی تجارت لیام فوکس کا کہنا تھا کہ نوکریوں کی فراہمی ایمازون کے برطانیہ پر اعتماد کا ثبوت ہے۔