Saturday, May 18, 2024

ایمازون نے پاکستان کو سیلر لسٹ میں شامل کر دیا

ایمازون نے پاکستان کو سیلر لسٹ میں شامل کر دیا
May 6, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان کی تاریخ میں جو کام پچھلے دس سال سے نہ ہو سکا موجودہ حکومت نے کر دکھایا ۔ ایمازون نے پاکستان کو سیلر لسٹ میں شامل کر دیا۔

اس پیش رفت سے پاکستانی سیلرز ایمزون پر اپنی پروڈکٹس براہ راست فروخت کر سکیں گے۔ اس اقدام کے بعد پاکستان میں مختلف پرائیوٹ اداروں نے نوجوانوں کو ایمازون میں مختلف قسم کے کورسز کے ذریعے اشیاء فروخت کرنے کے بارے میں تعلیم دینا بھی شروع کر دیا ہے جس میں نوجوان نسل کو سکھایا جاتا ہے کہ وہ کس طرح انٹرنیٹ کا استعمال کرتے ہوئے اپنا آن لائن اسٹور بنا سکتے ہے اور مختلف ممالک میں اپنی اشیاء بیچ سکتے ہیں۔

معاون خصوصی شہباز گل نے بھی اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ایمازون کے اس اقدام سے پاکستان عالمی منڈی میں شامل ہوگیا ہے۔ اس سے اربوں روپے کی سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔