Sunday, September 8, 2024

ایم کیوایم کے187ٹارگٹ کلرزمیں سے زیادہ تر کے بیرون ملک سےبھاگنے کا انکشاف : ذرائع

ایم کیوایم کے187ٹارگٹ کلرزمیں سے زیادہ تر کے بیرون ملک سےبھاگنے کا انکشاف : ذرائع
August 10, 2015
کراچی(92نیوز)رینجرزکی ایم کیو ایم کو دی گئی ایک سو ستاسی ٹارگٹ کلرز کی فہرست میں شامل کئی ٹارگٹ کلرز کے بیرون ملک فرار ہو جانے کا انکشاف ہوا ہے فہرست میں شامل کون سا ٹارگٹ کلر کہاں گیا اور اب قانون نافذ کرنے والے ادارے ان کی تلاش کے لیے کیا کر رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق رینجرز کی جانب سے ایم کیو ایم کو دی گئی 187 ٹارگٹ کلرز کی فہرست میں شامل کئی ٹارگٹ کلرز کے بیرون ملک فرار ہونے کا انکشاف ہوا ہے  ملزموں کی کھوج میں سرگرداں ذرائع کہتے ہیں کہ فہرست میں شامل قمرعرف ٹیڈی ظفرعرف ظفرو اور ارشد جنوبی افریقہ کے شہرجوہانس برگ میں مقیم ہیں۔ مختلف ادوار میں گرفتار کیے گئے ان ٹارگٹ کلرز  کے ساتھیوں کی تفتیشی رپورٹس کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے جن کے مطابق فہرست میں شامل پہلا نام ابو عرفان عرف عرفی گرفتار ہوا اور پھر رہا کر دیا گیا۔ ابوعرفان عرف عرفی لیاقت آباد ڈیتھ اسکواڈ کا رکن تھا  فہرست میں شامل نعمان عرف نومی ٹارگٹ کلرز کا ویجیلنس انچارج تھا جبکہ وسیم عرف باس 26 اگست 2011 کے دوران عزیز آباد میں روپوش رہا۔ فہرست میں نامزد شفیق الرحمن ٹارگٹ کلرز کے درمیان رابطوں کا ذمہ دار تھا جبکہ رافع لیاقت آباد اور رشید عرف سلطان اورنگی ٹاون کی ٹارگٹ کلرز کا سربراہ تھا۔ تفتیش کاروں کے مطابق فہرست میں شامل اویس دو فوجیوں کے قتل میں بھی ملوث رہاذرائع کے مطابق ان ملزموں کا کرائم ڈیٹا اکٹھا کر لیا گیا ہے جو وفاقی وزارت داخلہ کو بھیجا جائے گا۔