Saturday, May 18, 2024

ایم کیوایم کے گرفتار کارکن طاہرریحان لمباکی اہلیہ نے سندھ ہائیکورٹ میں شوہر پر تشدد کے خلاف درخواست دائر کردی

ایم کیوایم کے گرفتار کارکن طاہرریحان لمباکی اہلیہ نے سندھ ہائیکورٹ میں شوہر پر تشدد کے خلاف درخواست دائر کردی
May 6, 2015
کراچی(ویب ڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ کے گرفتار کارکن طاہر ریحان عرف لمبا  کی اہلیہ نے سندھ ہائی کورٹ میں شوہر پر تشدد کے خلاف درخواست دائر کردی۔ تفصیلات کے مطابق  ایم کیو ایم کے گرفتار کارکن طاہر ریحان عرف لمبا کی اہلیہ نے سندھ ہائیکورٹ میں شوہر پررینجرز کےتشدد کے خلاف درخواست دائر کر دی ۔ عدالت کو بتایا گیا کہ  طاہر ریحان کو چوبیس فروری کو رینجرز نے مکا چوک سے حراست میں لیا۔ بیس اپریل کو ایس ایس پی راو انوار نے پریس کانفرنس میں طاہر کو را کا ایجنٹ قرار دےدیا۔ میرا شوہر طاہر عام شہری ہے جس پر تشدد کیا گیاہے ۔ طاہر نجمہ نے عدالت سے درخواست کی کہ طاہر کا طبی معائنہ کروایا جائے اور اس پر تشدد کرنے والوں کا پتہ چلایا جائے۔