Thursday, April 25, 2024

ایم کیوایم کے کارکن عمیر صدیقی  قتل کے ایک اور کیس میں 11روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

ایم کیوایم کے کارکن عمیر صدیقی  قتل کے ایک اور کیس میں 11روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
July 10, 2015
کراچی (92نیوز)چوراسی افرادکےقتل کےالزام میں گرفتارایم کیوایم الیکشن سیل کےرکن ملزم عمیرصدیقی کوقتل کےایک اورکیس میں گیارہ روزہ جسمانی ریمانڈ پرپولیس کےحوالےکردیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق چوراسی افراد کےقتل کےالزام میں گرفتارایم کیو ایم الیکشن سیل کےرکن ملزم عمیرصدیقی کوانسداددہشت گردی عدالت میں پیش کیاگیا۔ عدالت نےملزم عمیرصدیقی کوقتل کےایک اورکیس میں گیارہ روزہ جسمانی ریمانڈ پرپولیس کےحوالےکردیا۔ یاد رہےکہ ملزم نےسال دوہزاربارہ میں تھانہ مبینہ ٹاون کی حدودمیں سیدحسن گبول نامی شخص کوقتل کرکےلاش بوری میں بندکرکےکچراکنڈی میں پھینک دی تھی۔