Sunday, September 8, 2024

ایم کیوایم کے رہنما روف صدیقی کی 16 مقدمات میں 15 اگست تک عبوری ضمانت منظور

ایم کیوایم کے رہنما روف صدیقی کی 16 مقدمات میں 15 اگست تک عبوری ضمانت منظور
August 8, 2015
کراچی (92نیوز) ایم کیوایم کے رہنماروف صدیقی کومزید 16 مقدمات میں 15 اگست تک عبوری ضمانت مل گئی۔ انسداددہشت گردی عدالت میں ایم کیوایم کے رہنما روف صدیقی کی ضمانت کیلئے دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔ روف صدیقی کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ وہ الطاف حسین کے خطاب کے دوران موجود ضرور تھے لیکن سہولت کار نہیں تھے۔ ان پربے بنیاد الزام لگایا گیا۔ عدالت نے روف صدیقی کی مزید سولہ مقدمات میں پندرہ اگست تک عبوری ضمانت منظور کر لی۔ ضمانت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں روف صدیقی کا کہنا تھا کہ وہ بھارت سے نہیں اللہ سے مدد مانگتے ہیں۔ عدالتوں پر اعتماد ہے، انصاف ملے گا۔ یاد رہے الطاف حسین کے متنازعہ خطاب کے بعد ایم کیوایم رہنماوں کےخلاف درجنوں مقدمات درج کئے گئے ہیں۔