Thursday, April 25, 2024

ایم کیوایم کے رکن سندھ اسمبلی ناصر قریشی پر قاتلانہ حملہ

ایم کیوایم کے رکن سندھ اسمبلی ناصر قریشی پر قاتلانہ حملہ
May 24, 2020
 کراچی (92 نیوز) ایم کیوایم کے رکن سندھ اسمبلی ناصر قریشی پر قاتلانہ حملہ کیا گیا۔ ناصر قریشی معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔ ناصر قریشی پر قاتلانہ حملے میں گاڑی میں تین گولیاں لگیں ۔ ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی نے حملے کی شدید مذمت کی۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ایم کیوایم کے رکن اسمبلی ناصر قریشی پر پریٹ آباد میں دہشتگردوں نے فائرنگ کی۔ رکن سندھ اسمبلی ناصر قریشی دہشتگردوں کی فائرنگ سے معجزانہ طورپر محفوظ رہے۔ انکی گاڑی پر تین گولیاں لگی۔ سندھ کی صوبائی حکومت اپوزیشن اراکین سندھ اسمبلی کی حفاظت پر بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔ ایم کیوایم پاکستان کے اراکین اسمبلی کی حفاظت کا فی الفور مناسب بندوبست کیا جائے۔