Friday, March 29, 2024

ایم کیوایم کا 37 ویں یوم تاسیس پر کراچی کے نشتر پار ک میں سیاسی قوت کا مظاہرہ

ایم کیوایم کا 37 ویں یوم تاسیس پر کراچی کے نشتر پار ک میں سیاسی قوت کا مظاہرہ
March 25, 2021

کراچی (92 نیوز) سینتیسویں یوم تاسیس پر کراچی کے نشتر پار ک میں ایم کیو ایم پاکستان نے سیاسی قوت کا مظاہرہ کیا، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے شہری سندھ پر مشتمل صوبے کے قیام اور نئی مردم شماری کروانے کا مطالبہ کردیا۔

کراچی کے تاریخی نشتر پارک میں ایم کیو ایم کا 37 واں یوم تاسیس سیاسی پاور شو میں بدل گیا۔ حریف تو حریف حلیف بھی متحدہ رہنماؤں کے نشانے پر رہے، کنوینر خالد مقبول صدیقی نے اپنے جوشیلے خطاب میں شہری سندھ پر مشتمل صوبے کا مطالبہ دہرایا۔ وفاقی حکومت سے نئی
مردم شماری، نئی حلقہ بندیاں کرنے اور شفاف ووٹر لسٹیں مرتب کرنے کا مطالبہ کیا۔

سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان بولے ہمارا قصور صرف مظلوم و متوسط طبقے کے لیئے آواز اٹھانا ہے یہ بھی کہا کہ اس شہر کوئی علاقہ ایسا نہیں
جہاں سے ہم نے لاشیں نہ اُٹھائی ہوں۔

ڈپٹی کنوینر وسیم اختر نے ایم کیوایم کو میدان سیاست کی کنگ میکر قرار دیا بولے متحدہ کمزور نہیں شریف ہوگئی ہے، وفاقی حکومت کے ساتھ اتحاد مسائل کے حل کے لیے کیا تھا مگر ہمیں ان کے مسائل حل کرنے پڑ رہے ہیں۔

جلسے سے فیصل سبزواری ،خواجہ اظہار الحسن اور کنور نوید جمیل سمیت دیگر رہنماؤں نے بھی خطابات کیے جبکہ جلسے کے اختتام پر آتش
بازی کا شاندار مظاہرہ بھی کیا گیا۔