Thursday, April 25, 2024

ایم کیوایم پاکستان کے سینئر رہنما علی رضا عابدی نے پارٹی چھوڑ دی

ایم کیوایم پاکستان کے سینئر رہنما علی رضا عابدی نے پارٹی چھوڑ دی
September 2, 2018
کراچی (92 نیوز) ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماء علی رضا عابدی پارٹی سے ناراض ہو گئے اور استعفی پارٹی سربراہ خالد مقبول صدیقی کو تھما دیا۔ کراچی میں این اے 243 پر ضمنی انتخاب سے قبل ایم کیوایم پاکستان کو بڑا دھچکا لگ گیا۔ ڈاکٹر فاروق ستار کے قریب سمجھے جانے والے علی رضا عابدی این اے 243 کے ضمنی انتخاب کیلئے نظرانداز کئے جانے پر ناراض تھے اور دلبرداشتہ ہو کر استعفیٰ لکھ کر خالد مقبول صدیقی کو بھیج دیا۔ ایم کیوایم کی قیادت نے این اے 243 کے ضمنی انتخاب کیلئے علی رضا عابدی کے کاغذات جمع نہیں کروائے تھے جس پر ناراض رہنماء نے پارٹی سے علیحدگی کا فیصلہ کیا۔ علی رضا عابد نے استعفی سادہ پیپر پر 31 اگست کو لکھا تھا اور 31 اگست کو ہی ٹوئٹ کے ذریعے ایم کیوایم پاکستان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا تھا۔ علی رضا عابدی نے 8 نومبر 2017 کو بھی ٹوئٹ کے ذریعے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا ۔ اُس وقت ایم کیوایم پاکستان اور پی ایس پی کا اتحاد استعفے کی وجہ بنی تھی۔ این اے 243 کی نشست عمران خان کے استعفے کے باعث خالی ہوئی تھی۔