Friday, April 26, 2024

ایم کیوایم پاکستان کی شفاف مردم شماری کیلئے عدالت میں درخواست دائر

ایم کیوایم پاکستان کی شفاف مردم شماری کیلئے عدالت میں درخواست دائر
March 6, 2017

کراچی (92نیوز) ایم کیو ایم پاکستان نے ملک بھرمیں صاف اور شفاف مردم شماری کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے پارٹی رہنماوں کے ہمراہ سپریم کورٹ رجسٹری آفس میں چھٹی مردم شماری پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے درخواست جمع کرا دی۔

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ 18برس بعد ہونیوالی مردم شماری میں کراچی، حیدرآباد، سکھر و دیگر شہری علاقوں کے گھروں میں اضافہ ہونا چاہیے تھا مگراس کے برعکس گاوں اور دیہات کی آبادی کو شہر کے مقابلے میں زیادہ بتایا جا رہا ہے جو ناقابل فہم ہے۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ہم سپریم کورٹ سے انصاف مانگنے آئے ہیں، سندھ کے عوام کے ساتھ زیادتی برداشت نہیں کرینگے۔ بیرسٹر فروغ نسیم کا میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کراچی کا شمار دنیا کے ان بڑے شہروں میں ہوتا ہے جہاں آبادی دن بدن بڑھ رہی ہے، کراچی کے ساتھ ناانصافی کی جارہی ہے۔