Wednesday, May 8, 2024

ایم کیوایم نے سندھ حکومت کو شہری علاقوں کی تباہی کا ذمہ دار قرار دے دیا

ایم کیوایم نے سندھ حکومت کو شہری علاقوں کی تباہی کا ذمہ دار قرار دے دیا
June 21, 2019
 کراچی (92 نیوز) ایم کیوایم نے سندھ حکومت کو متعصب اور شہری علاقوں کی تباہی کا ذمہ دار قرار دے دیا۔ ایم کیوایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا 95 فیصد ریونیو دینے والے شہر کو صرف 10 فیصد دیا جاتا ہے۔ پیپلزپارٹی اپنے اقدامات سے سندھ کو تقسیم کرچکی ہے۔ مئیر کراچی وسیم اختر نے بھی خوب طنز کے تیر چلائے اور بولے کے ایم سی کو جتنا پیسہ ملتا ہے وہ ملازمین کی تنخواہوں پر خرچ ہو جاتا ہے۔ خواجہ اظہار بھی فارم میں نظر آئے اور دعویٰ کیا کراچی میں جتنی ترقی ہوئی وہ ایم کیوایم کے دور میں ہوئی۔ سندھ حکومت کرپشن سے توجہ ہٹانے کیلئےکراچی میں پانی پر فسادات کرا رہی ہے۔