Friday, April 19, 2024

ایم کیوایم لندن  کے 3انتہائی مطلوب ٹارگٹ کلر گرفتار

ایم کیوایم لندن  کے 3انتہائی مطلوب ٹارگٹ کلر گرفتار
August 21, 2019
کراچی ( 92 نیوز)  کراچی پولیس نے سولجر بازار کے علاقے میں  بڑی کارروائی کرتے ہوئےایم کیوایم لندن سے وابستہ  3 انتہائی مطلوب ٹارگٹ کلرز کو گرفتارکرلیا  ۔ ایس ایس پی ایسٹ اظفر مہیسر نے پریس کانفرنس  میں بتایا پولیس نے خفیہ اطلاع پرسولجر بازار میں کارروائی کرکے کمال عرف چاچا امتیاز عرف مانا اور شاہد نیگرو کو گرفتار کرلیا، ملزمان ٹارگٹ کلنگ  لسانی فسادات اور لوگوں کوزندہ جلانے میں ملوث ہیں ۔ بہادرآباد کوکن سوسائٹی کے مکینوں کے تشدد سے جاں بحق مبینہ نو عمر ملزم ریحان  کے حوالے سےبات کرتے ہوئےایس ایس پی ایسٹ نے بتایا  واقعہ میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ مقدمہ میں دفعہ 302 کی دفعات بھی شامل کی جارہی ہیں ۔