Wednesday, May 1, 2024

ایم کیوایم لندن کا یادگار شہدا پر حاضری کا اعلان

ایم کیوایم لندن کا یادگار شہدا پر حاضری کا اعلان
December 9, 2017

کراچی (92 نیوز) ایم  کیو ایم لندن کی جانب سے آج  یادگار شہدا پر حاضری کے اعلان کے بعد  نائن زیرو اور اطراف کے علاقوں میں کشیدگی ہے۔ پولیس کی اضافی نفری ،بکتربند گاڑیاں اور واٹر کینن بھی  پہنچا دی گئی ہیں ۔

بانی ایم کیو ایم  نے کارکنوں کو نو دسمبر کو یادگار شہدا پر آنے کی ہدایت  کی ہے۔ جس کے باعث انتظامیہ نے یادگار شہدا پر آنے والے کارکنان کو روکنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی ہے۔

ڈسٹرل سینٹرل کے تمام تھانوں کی نفری کو نائن زیرو کے اطراف تعینات کر دیا گیا، لیاقت علی خان چوک سے فوارہ چوک تک کے آنے والے تمام راستوں پر پولیس کی نفری تعینات ہے۔