Friday, May 3, 2024

ایم کیوایم حیدرآباد زونل کمیٹی کے گرفتار کارکن دو روز بعد گھر پہنچ گئے

ایم کیوایم حیدرآباد زونل کمیٹی کے گرفتار کارکن دو روز بعد گھر پہنچ گئے
May 17, 2016
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) ایم کیو ایم حیدرآباد زونل کمیٹی کے گرفتار ہونے والے تین اراکین دو روز بعد گھر پہنچ گئے۔ ذرائع کے مطابق گرفتار ہونے والے اراکین کو اتوار کی صبح قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حراست میں لیا تھا۔ حراست میں لیے جانے والوں میں سہیل مشہدی، رفیق اجمیری اور راحیل شامل ہیں۔ تینوں اراکین پیر کی شام رہا ہو کر گھر پہنچ گئے۔ زونل کمیٹی کے اراکین کی گرفتاری کے حوالے سے ایم کیو ایم اراکین نے احتجاج کیا تھا۔