Thursday, March 28, 2024

ایم کیوایم جرائم پیشہ افراد کی لسٹ دے ، ان کوپارٹی میں نہیں لوں گا ، مصطفی کمال

ایم کیوایم جرائم پیشہ افراد کی لسٹ دے ، ان کوپارٹی میں نہیں لوں گا ، مصطفی کمال
June 29, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) پاک سرزمین پارٹی  کے سربراہ مصطفی کمال نے کہا ایم کیوایم جرائم پیشہ افراد کی لسٹ جاری کر دے، کوئی پی ایس پی میں شامل ہو جائے تو شور مچایا جاتا ہے ، کیا انہوں نےجرائم پیشہ افراد رکھے ہوئے ہیں؟ ۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے  گفتگو کرتے ہوئے پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ  مصطفی کمال نے کہا ایم کیوایم سے کوئی پی ایس پی میں شامل ہو جائے تو شور مچایا جاتا ہے،ایم کیوایم جرائم پیشہ افراد کی لسٹ جاری کر دے ، ان کوپارٹی میں نہیں لوں گا۔ مصطفی کمال نے کہا کوئی جرائم پیشہ افراد شامل نہیں ہو رہے، مقدمات سے بری ہو کر آرہے ہيں۔ انہوں نے کہا کہ  چیف جسٹس نے مردم شماری کے اعداد و شمار سے متعلق کیس سننے کا کہا ہے اور تسلیم کیا کہ مردم شماری میں مسائل ہیں، انتخابات کے بعد کیس کو سنا جائے گا۔ مصطفی کمال نے مزید کہا کہ  مہاجر ہمارے جھنڈے تلے متحد ہیں، پختون،بلوچ، سندھی بھی ہمارے ساتھ ہیں ، ہم رنگ نسل اور زبان کے فرق سے بالاتر ہو کرعوام کی خدمت کے لئے نکلے ہیں۔