Sunday, April 28, 2024

ایم کیوایم بہادرآباد کے شبیر قائم خانی آج پی ایس پی کا حصہ بن جائیں گے

ایم کیوایم بہادرآباد کے شبیر قائم خانی آج پی ایس پی کا حصہ بن جائیں گے
April 14, 2018
کراچی (92 نیوز) پاک سرزمین پارٹی آج ایم کیوایم کی ایک اور پتنگ کاٹے گی ۔ بہادرآباد گروپ کے ناراض رکن شبیر قائم خانی آج کمال کے ہو جائیں گے ۔ شبیرقائم خانی کا تعلق میرپورخاص سے ہے ۔ ذرائع کے مطابق سینکڑوں کارکن بھی کمال کے ہو جائیں گے ۔ شبیر قائم خانی آج دوپہر مصطفیٰ کمال کے ہمراہ پریس کانفرنس میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کریں گے ۔ ناراض رکن شبیر قائم خانی 2 مرتبہ سندھ حکومت میں وزیر بھی رہ چکے ہیں ۔ پاک سرزمین ایم کیوایم کی پتنگیں کاٹتی جارہی ہے ۔ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ آنے والے دنوں میں مزید پتنگیں کمال کے آنگن میں گریں گی ۔