Friday, April 26, 2024

ایم کیوایم بانی کیخلاف منی لانڈرنگ کیس میں 726 افراد کے نام فہرست میں شامل

ایم کیوایم بانی کیخلاف منی لانڈرنگ کیس میں 726 افراد کے نام فہرست میں شامل
November 11, 2018
کراچی (92 نیوز) ایم کیوایم بانی کیخلاف منی لانڈرنگ کیس میں ایک ارب روپے بھیجنے والوں کی فہرست تیار کر لی گئی۔ عامربھائی، عامر نفیس، عدیل زیدی اور آفاق شاہ سمیت 726 افراد کے نام فہرست میں شامل ہیں۔ ایف آئی اے کے مطابق خدمت خلق فاؤنڈیشن کیلئے 726 افراد کے نام پر ایک ارب روپے جمع ہوئے لیکن تمام افراد کیلئے کوئی بھی ذمہ داری لینے کیلئے تیار نہیں۔ ایف آئی اے نے ان افراد سے تعلق رکھنے والوں سے تعاون کی اپیل کر دی۔ ایف آئی اے نے دو ٹوک واضح کر دیا کہ 726 افراد میں سے رابطہ نہ کرنے والوں کو غیرتصدیق شدہ شمار کیا جائے گا۔ اشتہار ایف آئی اے اسلام آباد ہیڈ کوارٹرز کی جانب سے شائع کرایا گیا۔ گزشتہ دنوں عدالت نے 4 مفرور ملزمان کے وارنٹ بھی جاری کیے تھے جن میں بابر غوری، خواجہ سہیل منصور، احمد علی اور ارشد وہرہ شامل ہیں۔ عدالت نے ملزمان کو گرفتار کرکے 12 نومبر کو پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔