Sunday, September 8, 2024

ایم کیو ایم کےمثبت رویے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی : فضل الرحمان

ایم کیو ایم کےمثبت رویے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی : فضل الرحمان
August 18, 2015
اسلام آباد(92نیوز)جمعیت علمائے اسلام کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم کے مثبت رویے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ،مزیدبات چیت اسلام آباد میں آگے بڑھائیں گے جبکہ ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ استعفوں سے پیداہونےوالے بحران کو حل کیاجاسکتاہے۔ تفصیلات کےمطابق مولانا فضل الرحمان نے  ایم کیو ایم کے رہنما رشید گوڈیل  پر قاتلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ رشید گوڈیل ہمارے ساتھی اورپارلیمنٹ کےممبر ہیں۔ رشیدگوڈیل کی صحت یابی کےلئےدعاگوہوں۔اللہ تعالیٰ رشیدگوڈیل کوصحت دے۔ ان کا کہنا تھاکہ انتہائی افسوس ناک واقعے کے باوجود ایم کیو ایم کا رویہ مثبت ہےاسی مثبت رویےکےساتھ اسلام آبادمیں دوبارہ بات چیت ہوگی۔ ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ہم نے کراچی آپریشن کی مخالفت نہیں کی ہم چاہتے ہیں کراچی آپریشن غیرجانبدارانہ ہوناچاہئے۔ مولاناصاحب نےہمیں پارلیمنٹ میں رہتے ہوئےاپناکردارادا کرنے کا کہاہےبات چیت کا دوسرا مرحلہ اسلام آباد ہوگا،جہاں حکومت کے لوگ بھی شامل ہونگے۔ فاروق ستار نے کہا کہ مولاناکسی بہانے سے نائن زیرو آئے یہ ان کا پہلادورہ ہے،الطاف حسین اور ہم ان کو خوش آمدیدکہتےہیں۔ الطاف  حسین اور ہم نے ان کی ثالثی کو خوش آمدیدکہاہے۔