Friday, April 26, 2024

ایم کیو ایم کے یہی حالات رہے تو وہ اپنا میئر بھی کھو دے گی،کامران ٹیسوری

ایم کیو ایم کے یہی حالات رہے تو وہ اپنا میئر بھی کھو دے گی،کامران ٹیسوری
October 22, 2018
کراچی ( 92 نیوز) ایم کیو ایم پاکستان کی تقسیم کا باعث  بننے والے کامران ٹیسوری  نے متحدہ قیادت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ  ایم کیو ایم کے یہی حالات رہے تو وہ اپنا میئر بھی کھو دے گی، کامران ٹیسوری نے خالد مقبول صدیقی کو حکومت چھوڑنے کا مشورہ بھی دے دیا۔ ایم کیوایم پاکستان کے ناراض رہنما کامران ٹیسوری نے ایم کیو ایم قیادت پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ  الیکشن میں شکست کی وجہ پارٹی میں کرپشن ہے ، اگر حالات ایسے ہی رہے تو ایم کیو ایم اپنا میئر بھی کھو دے گی۔ کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ فاروق ستار اگر ساتھیوں سے مشورہ کرلیتے تو آج اتنا نقصان نہ  ہوتا ،فاروق ستار کو ورکرز اجلاس بلانے سے منع کیا تھا۔ رابطہ کمیٹی کے سابق ڈپٹی کنونیئر شاہد پاشا بولے  ا یم کیو ایم میں بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ کی وجہ سے عوام  ناراض ہیں،موٹر سائیکلوں پرآنے والے لوگ آج بنگلوں کے مالک بن گے۔