Saturday, May 4, 2024

ایم کیو ایم کے گرفتار ٹارگٹ کلر کاشف ڈیوڈ کے دوران تفتیش اہم انکشافات، سہولت کاروں کے نام اگل دیئے

ایم کیو ایم کے گرفتار ٹارگٹ کلر کاشف ڈیوڈ کے دوران تفتیش اہم انکشافات، سہولت کاروں کے نام اگل دیئے
May 3, 2016
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) کراچی سے گرفتار ٹارگٹ کلر کاشف عرف ڈیوڈ نے دوران تفتیش اہم انکشافات کیے ہیں۔ کاشف ڈیوڈ نے گیارہ سرکاری افسران اور 22 ایسے بلڈرز کے نام بتائے ہیں جو اس کے سہولت کار تھے۔ دوران تفتیش کاشف عرف ڈیوڈ نے انکشاف کیا کہ وہ کراچی کے کئی علاقوں میں ٹارگٹ کلنگ کے علاوہ غیرقانونی تعمیرات کرنے والوں کا بھی سرغنہ تھا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ کاشف ڈیوڈ نے دوران تفتیش 34 ایسے افراد کے نام اگلے ہیں جو اس کے لیے سہولت کاری کا کام کرتے تھے، ان میں گیارہ سرکاری افسران بھی شامل ہیں۔ کاشف ڈیوڈ نے سہولت کاروں کے ساتھ مل کر شہر کے مختلف علاقوں میں سو سے زائد غیرقانونی تعمیرات کروائیں، اس سے حاصل ہونے والی رقم سے دبئی میں رہائش اختیار کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کاشف ڈیوڈ اور اس کے اہل خانہ کے 6 بنک اکاؤنٹس میں 17 کروڑ روپے موجود ہیں۔