Friday, April 19, 2024

ایم کیو ایم کے چارکارکن اور تین بھتہ خور نوے روزہ ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے

ایم کیو ایم کے چارکارکن اور تین بھتہ خور نوے روزہ ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے
April 29, 2016
  کراچی(92نیوز)کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایم کیوایم کے چار کارکنوں اور تین بھتہ خور بھائیوں کو نوے روز کے لیے رینجرز کے حوالے کردیا  ۔ ایم کیوایم کے کارکنوں نے اعتراف کیا کہ انہیں ایک شخص کے  قتل پر ایک ہزار  روپے اجرت  ملتی تھی ۔ تفصیلات کےمطابق پیسے لے کر لوگوں کی ٹارگٹ کلنگ کرنے والے چار ملزم رینجرز کی گرفت میں آگئے   رینجرز کے وکیل کے مطابق ملزم عدنان عرف کاکو نے سولہ کاشف عرف کرشی نے گیارہ رحیم بیگ نے نو اور محسن عرف بالی نے اٹھارہ افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا اعتراف کیا ہے  ۔ ملزموں کو ٹارگٹ کلنگ کے ہزار سے پندرہ سو روپے ملتے تھے جبکہ لیاری میں ٹارگٹ کلنگ کرنے پر پارٹی کی طرف سے دو ہزار روپے انعام کے طور پر الگ سے ملا کرتے تھے  ۔ دوسری جانب انٹرنیٹ پر شہریوں سے کروڑوں روپے بھتہ وصول۔ کرنے والے تین بھائیوں کو رینجرز نے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کردیا  ۔ ملزموں میں اظہر ، مظہر اور اطہر اقبال شامل تھے  ۔ اے ٹی سی نے استدعا منظور کرتے ہوئے ساتوں ملزموں کو نوے روز کے لیے رینجرز کے حوالے کردیا  ۔ ملزموں کے خلاف پندرہ روز میں جے آئی ٹی رپورٹ طلب کرلی ۔