Friday, May 3, 2024

ایم کیو ایم کے چار خطرناک کارکن ریمانڈ پر رینجرز کی تحویل میں دیدیے گئے

ایم کیو ایم کے چار خطرناک کارکن ریمانڈ پر رینجرز کی تحویل میں دیدیے گئے
November 28, 2015
کراچی (92نیوز) ایم کیوایم کورنگی سیکٹر کے انچارج ملزم وسیم شمع سمیت4 کارکنوں کو90 روز کیلئے رینجرز کی تحویل میں دیدیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم کورنگی سیکٹر کے انچارج ملزم وسیم شمع‘ سیکٹرممبر اصغر‘ یونٹ انچارج محمدوسیم اور ابراہیم کو کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا۔ لاءافسر نے بتایا کہ ملزموں نے کراچی میں پولیس افسران سمیت درجنوں افراد کو قتل کرایا اور دہشت گردوں کو اسلحہ بھی فراہم کرتے رہے۔ لاءافسر کے مطابق گرفتار ملزم جلاو گھیراو کےساتھ زبردستی ہڑتالیں کروانے میں بھی ملوث ہیں۔ تفتیش کیلئے ملزموں کو تحویل میں رکھنے کی اجازت دی جائے۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے لاءافسر کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزموں کو نوے روز کیلئے رینجرز کی تحویل میں دیدیا۔ ملزموں کو کورنگی سیکٹر سے حراست میں لیا گیا تھا۔