Saturday, May 18, 2024

ایم کیو ایم کے میئرزکو اختیارات نہ ملے تو تاریخی دھرنا دیں گے : فاروق ستار

ایم کیو ایم کے میئرزکو اختیارات نہ ملے تو تاریخی دھرنا دیں گے : فاروق ستار
January 5, 2016
کراچی(92نیوز)متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر ڈپٹی کنوینر اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے کراچی میں چیئرمین اور وائس چیرمین کو خریدنے کے لئے پیسوں کا نیلام گھرلگالیا ہے۔ ایم کیوایم کے میئرزکواختیارات نہ ملے توتاریخی دھرنا دیں گے۔ تفصیلات کےمطابق کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب میں ایم کیوایم کے ڈپٹی کنوینر اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے بلدیاتی انتخابات کے بعد ڈرانے دھمکانے کا سلسلہ شروع کردیا ہے ۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے بلدیاتی اراکین کی خریداری کے لیے پیسوں کا نیلام گھر سجالیا ہے اس سے قبل این ای ڈی یونیورسٹی میں کتب میلے میں شرکت کے موقع پر فاروق ستار نے کہا کہ کراچی میں ماس ٹرانزٹ اور دیگر منصوبے شروع کر یں گے۔موٹر وہیکل ٹیکس اور بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو واپس لینے کے لیئے بھی دھرنا دیں  گے۔ تمام سیاسی جماعتیں اگر متفق ہوں تو کالا باغ ڈیم ضرور بننا چاہیے ۔