Friday, April 19, 2024

ایم کیو ایم کے مزید ٹکڑے ہوں گے : پرویز مشرف

ایم کیو ایم کے مزید ٹکڑے ہوں گے : پرویز مشرف
November 18, 2016

 کراچی(92نیوز)سابق صدر پرویز مشرف کے بینرز کس نے لگائے؟ سابق صدر نےخود ہی سب بتا دیا ہے۔

نائنٹی ٹو نیوز کے پروگرام ہم دیکھیں گے میں خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی میں جو وال چانگ ہورہی ہے میں نہیں کروا رہا لیکن مجھے اس بات پر فخر ہے کہ لوگ ابھی تک مجھ سے پیارکرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی یہ کام کررہا ہے مجھے اس پر فخر ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ میری مہاجر کمیونٹی کے ساتھ ہمدردیاں ہیں کیوں کہ میں خود مہاجر ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کی پارٹی کے حوالے سے جو باتیں چل رہی ہیں کہ میں اس کا سربراہ بن رہاہوں وہ بالکل غلط ہے ۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے مزید ٹکڑے ہونگے اب یہ نہیں چل سکتی اسے ختم کردینا چاہیے ۔ سابق صدر کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عشرت العباد کا سانحہ بارہ مئی اور بلدیہ فیکٹری سے کوئی تعلق نہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں سیاسی جماعتوں نے اپنے عسکری ونگ بنارکھے ہیں جبکہ جماعت اسلامی کا بھی عسکری ونگ ہے۔