Friday, April 26, 2024

ایم کیو ایم کے مزید 32 دفاتر مسمار کرنے کا فیصلہ

ایم کیو ایم کے مزید 32 دفاتر مسمار کرنے کا فیصلہ
August 26, 2016
کراچی(92نیوز)کراچی میں ایم کیو ایم کے مزید بتیس دفاتر مسمار کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق تمام دفاتر سرکاری اراضی پر قائم تھے گلشن اقبال، گلستان جوہر، فیروزآباد اور نیوٹاؤن میں کارروائی کی جائے گی۔  پی آئی بی، سولجربازار، بریگیڈ کے علاقوں میں بھی دفاتر مسمار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔  دفاتر کو تھانے کی حدود کے حساب سے مسمار کیا جائے گا۔