Friday, April 26, 2024

ایم کیو ایم کے محمد انور ،محمود صدیقی اور سلمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

ایم کیو ایم کے محمد انور ،محمود صدیقی اور سلمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
October 27, 2015
کراچی (92نیوز) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ”را“ کے پانچ دہشت گردوں کےخلاف چالان منظور کرتے ہوئے ایم کیو ایم رہنما محمد انور، محمود صدیقی اور سلمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کردہ چالان میں ایم کیو ایم رہنما محمد انور، محمود صدیقی اور سلمان کو مفرور قرار دیا گیا۔ چالان میں تحریر کیا گیا کہ دہشت گرد عادل انصاری، خالد امان، محسن، شفیق اور جبار نے بھارت سے دہشت گردی کی تربیت حاصل کی۔ ”را“ اورایم کیو ایم رہنما محمد انور کی ہدایت پر کراچی میں دہشت گرد کارروائیاں کرتے رہے۔ چالان میں تحریر کیا گیا کہ ”را“کی جانب سے دہشت گردوں کو ماہانہ بنیادوں پر فنڈز بھی فراہم کیا جاتا رہا۔ عدالت نے چالان منظور کرتے ہوئے ایم کیو ایم رہنما محمدانور، محمود صدیقی اور سلمان کے گیارہ نومبر کیلئے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔