Sunday, September 8, 2024

ایم کیو ایم کے سینئر رہنما شعیب بخاری طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے

ایم کیو ایم کے سینئر رہنما شعیب بخاری طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے
July 19, 2016
کراچی(92نیوز)یم کیو ایم کےسینئررہنما  سید شعیب احمد بخاری طویل علالت کے بعد کراچی میں انتقال کرگئے۔ شعیب بخاری صوبائی وزیر اورپارٹی کےڈپٹی پارلیمانی لیڈربھی رہےہیں ۔ تفصیلا تکےمطابق  ایم کیوایم کے سینئر رہنمااور سابق پارلیمیٹیرین سید شعیب احمد بخاری بہتر سال کی عمر میں کراچی میں انتقال کرگئے  ۔ شعیب بخاری گزشتہ چار ماہ سے شدید علیل تھے  ۔ شعیب بخاری نے وکیل کی حیثیت سے عملی زندگی کا آغاز کیا ۔ تاہم انیس سو اسی میں ایم کیوایم سے بطور کارکن وابستگی اختیار کرکے بھرپور سیاسی سفر کی شروعات کی   اور پھر آخری دم تک سیاسی رہنما کے طور پر ایم کیوایم میں شامل رہے ۔ شعیب بخاری انیس سو نوے  سے ترانوے اور انیس سو چھیانوے میں سندھ اسمبلی کے رکن منتختب ہوئے  ۔ شعیب بخاری نے دوہزار دو اور دو ہزار آٹھ کے انتخابات میں بھی کامیابی حاصل کی  ۔ شعیب بخاری متحدہ قومی موومنٹ کے سر گرم رہنما اور رابطہ کمیٹی کے رکن کی حیثیت سے بھی پارٹی میں فعال رہے اور بطور سینئیر وکیل  ایم کیوایم کے قانونی امور میں معاونت پیش کرتے رہے  ۔