Friday, April 26, 2024

ایم کیو ایم کے سابق ٹاؤن ناظم کامران اختر بھی نیب ریڈار پر آگئے

ایم کیو ایم کے سابق ٹاؤن ناظم کامران اختر بھی نیب ریڈار پر آگئے
July 22, 2019
کراچی ( 92 نیوز) ایم کیو ایم کے سابق ٹاون ناظم بلدیہ ٹاون کامران اختر بھی نیب کے ریڈار پر آگئے،نیب نے مالی کرپشن کے معاملات میں کال اپ نوٹس جاری کردیا۔ متحدہ کے بلدیہ ٹاون کےسابق ٹاون  ناطم کامران اختر مشکل میں آگئے ، نیب نے کامران اخترسمیت دیگر کے خلاف کارروائی کافیصلہ کرلیا۔نیب نے میونسپل کمشنر ڈسٹرکٹ ویسٹ کو کال اپ نوٹس جاری کردیا میونسپل کمشنر کو 23 جولائی صبح 11 بجے نیب دفتر ویسٹ پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ خط  میں کہاگیاہے کہ میونسپل کمشنر آمدن اور اخراجات کی  تفصیل کے ساتھ پیش ہوں ،   نیب نے تمام ناظم، چیئرمین، ایڈمنسٹریٹرز، ٹی ایم اوز، اور ٹی اوز کی فہرست بھی طلب کی ہے۔ بینک اکاؤنٹس کی تفصیل اور اکاؤنٹ اسٹیٹمنٹ بھی ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔تنخواہیں اور ماہانہ بل کی تفصیلات بھی مانگی گئی ہیں۔