Friday, May 3, 2024

ایم کیو ایم کے رہنما قمر منصور کی طبیعت بگڑ گئی !!! رینجرز نے سخت سکیورٹی میں آغا خان اسپتال پہنچا دیا

ایم کیو ایم کے رہنما قمر منصور کی طبیعت بگڑ گئی !!! رینجرز نے سخت سکیورٹی میں آغا خان اسپتال پہنچا دیا
August 3, 2015
کراچی (92نیوز) متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما قمر منصور کو سخت سکیورٹی میں آغا خان اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق قمر منصور کی ریڑھ کی ہڈی میں تکلیف ہے۔ رینجرز کی زیر حراست ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رہنما قمر منصور کو طبیعت کی ناسازی کے باعث آغا خان اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ملزم قمر منصور کو سفید رنگ کی سول گاڑی میں رینجرز کی تین موبائلز کے سکیورٹی حصار میں اسپتال لایا گیا۔ ملزم کو ملک کے خلاف نفرت انگیز تقاریر کروانے کے سہولت کار کے جرم میں رینجرز نے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے گرفتار کیا تھا۔