Sunday, September 8, 2024

ایم کیو ایم کے رہنما رشید گوڈیل کی حالت بدستور تشویشناک !!! نیوٹاﺅن تھانے میں حملے کا مقدمہ درج، تحقیقات میں پیشرفت

ایم کیو ایم کے رہنما رشید گوڈیل کی حالت بدستور تشویشناک !!! نیوٹاﺅن تھانے میں حملے کا مقدمہ درج، تحقیقات میں پیشرفت
August 20, 2015
کراچی (92نیوز) ایم کیو ایم کے رہنما رشید گوڈیل کی حالت بدستور تشویشناک ہے جبکہ ڈاکٹرز ان کی جان بچانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ ترجمان لیاقت نیشنل اسپتال انجم رضوی کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس سے اڑتالیس گھنٹے اہم ہیں۔ دریں اثنا رشید گوڈیل پر حملے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تحقیقات میں پیشرفت ہوئی ہے۔ ملزموں نے بلوچ کالونی سے ایم کیو ایم رہنما کا پیچھا شروع کیا، تحقیقاتی ادارے ملزموں کی شناخت کے قریب پہنچ گئے، گاڑی سے بھی اہم شواہد حاصل، حملہ آوروں کی اطلاع دینے پر پچاس لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔ ایم کیوایم کے رہنمارشید گوڈیل پرحملے کی ایف آئی آرنیوٹاو¿ن تھانے میں درج کرلی گئی۔ مقدمہ نمبر 254انکے برادر نسبتی کے مدعیت میں درج کیا گیا۔ جائے واردات کی جیو فینسنگ شرو ع کردی گئی ہے۔