Sunday, September 8, 2024

جب تک سکیورٹی کی گارنٹی نہیں ملتی ٹیم بھارت نہیں بھیج سکتے: وزیرداخلہ

جب تک سکیورٹی کی گارنٹی نہیں ملتی ٹیم بھارت نہیں بھیج سکتے: وزیرداخلہ
March 10, 2016
اسلام آباد (92نیوز) وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے منی لانڈرنگ اور ”را“ سے تعلق کے کسی کے پاس شواہد ہیں تو ایف آئی اے کو دے۔ چودھری نثار کا کہنا ہے کہ سرفراز مرچنٹ پاکستان آکر شامل تفتیش ہوں انہیں سکیورٹی کی ضمانت دیتے ہیں۔ مصطفیٰ کمال کے بیانات کو غیر اہم نہیں سمجھا‘ حقائق سامنے آئے تو جوڈیشل کمیشن ضرور بنے گا۔ انہوں نے کہا بھارتی حکومت کی سکیورٹی کی واضح ضمانت کے بغیر قومی ٹیم بھارت نہیں جائے گی۔ دھرم شالا میں میچ کھیلنا سکیورٹی رسک ہے۔ آئی سی سی نے ایکشن لیا اور پہلا ایشو حل ہو گیا۔ اب تک جو دھمکیاں آئی ہیں وہ پاکستان کے حوالے سے ہیں۔ وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ جب تک واضح گارنٹی نہیں مل جاتی ٹیم بھارت نہیں بھیج سکتے۔ ہر پاکستانی یہ چاہتا ہے کہ کرکٹ ٹیم بھارت جائے لیکن انڈیا پاکستان سے میچ نہ کھیلنے کے بہانے ڈھونڈتا ہے۔ کرکٹ دھمکیوں کے سائے میں کیسے ہو سکتی ہے۔ ہماری حکومت اپنی ٹیم کو مکمل سکیورٹی کی گارنٹی ملنے تک بھارت نہیں بھیجے گی۔