Wednesday, April 24, 2024

ایم کیو ایم کے دو ٹارگٹ کلر90روزہ تحویل پر رینجرز کے حوالے

ایم کیو ایم کے دو ٹارگٹ کلر90روزہ تحویل پر رینجرز کے حوالے
December 29, 2015
  کراچی(92نیوز)پولیس اہلکار،وکلااورصحافیوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ایم کیوایم کے2 کارکنوں کو 90 روزہ تحویل پررینجرزکےحوالےکردیاگیاجبکہ ایک اورملزم کو14 سال قیدکی سزا سنادی گئی۔ تفصیلات کےمطابق وفاقی حکومت  کی جانب سے اختیارات ملنے پرسندھ رینجرز حرکت میں آگئی اور پولیس اہلکار،وکلااورصحافیوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ایم کیوایم کے یونٹ تئیس کا انچارج سیدعظمت اورکارکن حمیدعرف پپوکوکراچی کی انسداد دہشت گردی  عدالت میں پیش کردیا گیا۔ رینجرزلاافسرنےبتایاکہ ملزم عظمت نے ایس ایچ اوآرام باغ اورٹریفک پولیس اہلکارسمیت مجموعی طورپرپندرہ جبکہ ملزم حمید نے چارافرادکوقتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ اس کے علاوہ ملزم ایم کیو ایم کے لیے کھالیں  اور بھتہ جمع کرنے کے علاوہ خو ف و ہراس پھیلا کر زبردستی  دکانیں بند کرانے میں بھی ملوث ہیں۔ رینجرز کی استدعا پر عدالت نےایم کیوایم کےدونوں کارکنوں کونوےروز کیلئےرینجرزکی تحویل میں دیدیا دوسری جانب اےٹی سی نےدھماکا خیزموادکیس میں ملوث کالعدم تحریک طالبان کےکارندے ملزم عطااللہ کوچودہ سال اقدام قتل ،غیر قانونی اسلحہ اور بارود رکھنے کے جرم میں مجرم وقاص کو اکتیس سال قید اور جاوید کوچوبیس سال  قیداورجرمانےکی سزا سنادی عدالت نے شیر زمان اور مراد گھانچی کو عمر قید کی سزا سنا دی۔