Wednesday, April 24, 2024

ایم کیو ایم کے تین کارکنوں پر فرد جرم عائد

ایم کیو ایم کے تین کارکنوں پر فرد جرم عائد
October 20, 2015
کراچی (92نیوز) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایم کیو ایم کے 3 کارکنوں پر فردجرم عائد کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں انسداد دہشت گردی عدالت نے پولیس مقابلہ، دھماکہ خیز مواد اور غیرقانونی اسلحے کے الزام میں گرفتار ایم کیو ایم کارکن ملزم ناصر لودھی، عمر گوگی اور محمد علی عرف بابا پر فرد جرم عائد کر دی۔ عدالت نے بارہ نومبر تک ملزموں کےخلاف گواہ بھی طلب کر لئے۔