Friday, April 26, 2024

ایم کیو ایم کے تین مفرور کارکنوں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

ایم کیو ایم کے تین مفرور کارکنوں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
October 19, 2015
کراچی (92نیوز) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے کلیم اللہ قتل کیس کا چالان منظور کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے 3 مفرور کارکنوں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ تفصیلات کے مطابق پولیس کی جانب سے کلیم اللہ قتل کیس کاچالان کراچی کی انسداد دہشت گردی میں پیش کیا گیا۔ چالان میں بتایا گیا کہ قتل میں ملوث ایم کیوایم کارکن ملزم کاشف کو گرفتار کیا جا چکا ہے جبکہ ایم کیوایم کے دیگر تین کارکن ملزم شاہد گھوڑا، حبیب اور انور کارخانےوالا تاحال مفرورہیں۔ چالان میں بتایا گیا کہ ملزم کاشف جے آئی ٹی میں کلیم اللہ کے قتل اور اسلحہ سمگلنگ کا اعتراف کر چکا ہے۔ عدالت نے چالان منظور کرتے ہوئے مفرور ملزموں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ ملزموں پر آئندہ سماعت پر فردجرم عائد کی جائےگی۔