Thursday, April 25, 2024

ایم کیو ایم کے تین رکنی وفد کی وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات

ایم کیو ایم کے تین رکنی وفد کی وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات
March 27, 2015
اسلام آباد(ویب ڈیسک) ایم کیو ایم کے تین رکنی وفد نے کراچی آپریشن پر اپنے تحفظات سے وزیر اعظم کو آگاہ کرنے کےلئے ان سے ملاقات کی اور اپنے تحفظات سے آگاہ بھی کیا۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے کہا  کہ وہ کراچی میں جرائم اوردہشت گردی کے خاتمے کے لئے حکومت سے تعاون جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نائن زیرو پر رینجرز کے چھاپے سےایم کیو ایم کی سیاسی ساکھ کو نقصان پہنچا۔ انہوں نے کہا کہ صولت مرزا کے بیان سے  متعلق وزیراعظم سے بات ہوئی ہےاور وزیر اعظم نےبھی اس واقعہ پر تحقیق کرنے کا وعدہ کیا ہے ۔