Friday, April 26, 2024

ایم کیو ایم کے بانی کے ریڈوارنٹ جاری ، عدالت کا انٹرپول کےذریعےگرفتارکرنے کا حکم

ایم کیو ایم کے بانی کے ریڈوارنٹ جاری ، عدالت کا انٹرپول کےذریعےگرفتارکرنے کا حکم
January 19, 2017
کراچی(92نیوز)میڈیاہاوسز پرحملے بغاوت اوردہشتگردی  کے مقدمات میں انسداددہشتگردی کی عدالت نے ایم کیوایم کے بانی وقائد الطاف حسین کے ریڈوارنٹ جاری کرتے ہوئے انٹرپول کے ذریعے گرفتارکرکے پیش کرنیکاحکم دیدیا۔ تفصیلات کےمطابق تاریخ میں پہلی مرتبہ  کسی عدالت نے ایم کیوایم کے بانی وقائدکیخلاف بڑافیصلہ کیا ہے ۔ انسداددہشتگردی کی عدالت نے ایم کیوایم کے قائدکوگرفتارکرنے کے لیے ریڈوارنٹ جاری کرنیکاحکم دیدیا۔ عدالت نے وزارت داخلہ کوحکم دیاکہ انٹرپول کے ذریعے الطاف حسین کوگرفتارکرکے عدالت میں پیش کیاجائے۔ کراچی انسداددہشتگردی کی عدالت میں ایم کیوایم کے بانی وقائدودیگررہنماووں کیخلاف میڈیاہاوسزپرحملے بغاوت اوردہشتگردی کے تین مقدمات کی سماعت ہوئی  توایس پی سٹی نے مفرورملزمان کی عدم گرفتاری پررپورٹ عدالت میں پیش کردی ۔ معززجج نے پولیس افسرکی سرزنش کرتے ہوئے ریمارکس دیے  کہ عامرلیاقت دوہزارگزکابنگلہ بنوارہاہے روزٹی وی پرنظرآتاہے مگرپولیس کونظرنہیں آتا ، تفتیشی افسرنے مقدمات میں نامزدملزموں کی گرفتاری کے لیے عدالت سے وقت مانگ لیا۔ عدالت نے ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار،خالدمقبول صدیقی،عامرخان ودیگرکے ایک مرتبہ پھرناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیے۔  عدالت نے ایم کیوایم رہنماکنورنویدجمیل ،شاہدپاشا اورقمرمنصورکی درخواست ضمانت پرفیصلہ محفوظ کرلیا۔