Thursday, April 25, 2024

ایم کیو ایم کے بانی کی اشتعال انگیز تقریر میں سہولت کاری کے ایک مقدمے کا چالان اے ٹی سی میں پیش

ایم کیو ایم کے بانی کی اشتعال انگیز تقریر میں سہولت کاری کے ایک مقدمے کا چالان اے ٹی سی میں پیش
September 24, 2016
کراچی(92نیوز)ایم کیو ایم کے بانی قائد کی اشتعال انگیز تقریر میں سہولت کاری کے ایک مقدمے کا چالان عدالت میں پیش کردیا گیا پولیس نے چالان میں متحدہ پاکستان کے سربراہ فاروق ستار سمیت چوبیس رہنماوں کو مفرور قرار دے دیا۔ دوسری جانب انسداددہشت  گردی کی عدالت نے میئر کراچی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ  29ستمبر تک موخر کردیا ۔ تفصیلات کےمطابق سچل پولیس نے ایم کیوایم کے بانی کی اشتعال انگیز اور نازیبا تقریر کے مقدمے کا چالان عدالت میں پیش کردیا۔ چالان کے مطابق مقدمے میں نامزد    مئیر کراچی وسیم اختر واحد گرفتار ملزم ہیں جبکہ ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار،  خواجہ اظہار الحسن اور الطاف حسین سمیت چوبیس رہنما  ؤں  کوایک بار پھر مفرور قرار دے دیا گیا مقدمے میں عامر خان ، آصف حسنین ، ڈاکٹر خالد مقبول ،حیدر عباس رضوی ، سلمان مجاہد بلوچ ودیگر بھی مفرور ہیں۔ مقدمہ الطاف حسین کی خواتین کے اجتماع میں غیر اخلاقی گفتگو پر مبنی تقریر پر درج کیا گیا ہے جس کی سی ڈی  حاصل کر لی گئی ہے۔ مدعیہ کے مطابق شادی کے فطری عمل سے متعلق کھلے عام موضوع بحث بنا کر خواتین کی تذلیل کی گئی ،دوسری جانب انسداددہشت گردی کی عدالت نے میئر کراچی کی ضمانت پر فیصلہ 29 ستمبر تک موخر کردیا۔