Thursday, March 28, 2024

ایم کیو ایم کے 12اراکین پارلیمنٹ پی ایس پی کا حصہ بننے کو تیار ہیں: مصطفیٰ کمال

ایم کیو ایم کے 12اراکین پارلیمنٹ پی ایس پی کا حصہ بننے کو تیار ہیں: مصطفیٰ کمال
March 8, 2017
کراچی (92نیوز)پاک سرزمین پارٹی کے قائد سید مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ ان پراسٹیبلشمنٹ کا الزام لگانے والے فاروق ستار نے بارہ اراکین پارلیمنٹ کو اسٹیبلشمنٹ کی دھمکی دے کر روک رکھا ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ مردم شماری کو سیاست سے بچایا جائے۔ تفصیلات کےمطابق کمال کے قافلے میں اب وہ لوگ بھی شامل ہورہے ہیں جنہوں نے اپنے اپنے شعبے میں کمال دکھایا ہے۔ پی ایس پی میں کراچی چیمبر کے سابق صدر سعید شفیق ، براڈ کاسٹ کمپنی کے سی ای او مبشر امام ، معروف ایکسپورٹردانش خان اور ممتاز آرتھوپیڈک سرجن  ڈاکٹر زبیر مرزا نے پی ایس پی میں شامل ہوگئے سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ان پر اسٹیبلشمنٹ کا الزام وہ لگانے والے خود لوگوں کو اسٹیبلشمنٹ کی دھمکیاں دے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس پی لاپتہ افراد کو بازیاب کرارہی تھی مگر فاروق ستار کے ایک بیان سے یہ سلسلہ رک گیا ۔ پی ایس پی کے چیئر مین مصطفیٰ کمال نے ریاست سے مطالبہ کیا کہ مردم شماری کو سیاست سے بچایا جائے مہاجر اور سندھی کا نعرہ لگانے والے ان کے سب سے بڑے دشمن ہیں۔