Sunday, September 8, 2024

ایم کیو ایم کی کراچی میں جاری صفائی مہم غیر معینہ مدت تک ملتوی

ایم کیو ایم کی کراچی میں جاری صفائی مہم غیر معینہ مدت تک ملتوی
March 22, 2016
کراچی(92نیوز)ایم کیو ایم نے کراچی میں شروع کی گئی  صفائی مہم غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی ہے۔ تفصیلات کےمطابق کراچی میں صفائی مہم  بند کرنے کا فیصلہ ایم کیوایم کے رہنماؤں کے مشاورتی اجلاس میں کیا گیا۔ متحدہ کے رہنما ندیم نصرت کا کہنا ہے کہ  کارکنوں کی گرفتاریوں کے باعث صفائی مہم ملتوی کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ ایم کیوایم نے دس مارچ سے کراچی میں صفائی مہم شروع کی تھی۔