Sunday, September 8, 2024

ایم کیو ایم کی پاکستانی قیادت میں تبدیلیاں ،عامر خان سمیت رابطہ کمیٹی کےتین ارکان عہدوں سے فارغ

ایم کیو ایم کی پاکستانی قیادت میں تبدیلیاں ،عامر خان سمیت رابطہ کمیٹی کےتین ارکان عہدوں سے فارغ
July 11, 2016
  کراچی(92نیوز)قائدایم کیوایم نے ایک بارپھر پارٹی کی پاکستان قیادت میں تبدیلیاں کردیں، رابطہ کمیٹی پاکستان کے سینئر رکن عامر خان سمیت رابطہ کمیٹی کے تین ارکان کو  عہدوں سے ہٹا دیا گیا جبکہ چھے نئے ارکان رابطہ کمیٹی میں شامل کرلئے گئے۔ تفصیلات کےمطابق ایم کیوایم لندن اور پاکستان قیادت کا اہم اجلاس میں قائد ایم کیوایم نے پارٹی رہنماوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا، ذرائع کے مطابق پارٹی کے سینئیر رہنما اور رابطہ کمیٹی کے رکن عامر خان کو اجلاس میں غیر حاضر پاکر قائد ایم کیوایم ہوئے خاصے برہم  ہوئے، دیگر ارکان سے پوچھا کہ عامر خان کہاں ہےجس پر جواب دیا گیا کہ وہ پاکستان سے باہر ہیں ۔ ایم کیوایم قائد نے عامر خان پر غصے کا اظہارکرتے ہوئے پہلے انکو رابطہ کمیٹی کے سینئیر ڈپٹی کنوینر کے عہدےسے ہٹایا اور بعدازاں انکو رابطہ کمیٹی سے بھی فارغ کردیا  ۔ قائد ایم کیوایم نے رابطہ کمیٹی کے مزید دو ارکان رعنا نسرین اور اسماعیل ستارہ کو پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر رابطہ کمیٹی سے ہٹا دیا ۔ ذرائع کا کہنا ہے رابطہ کمیٹی کے بعد سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی پر نزلہ گرا اور شمع منشی عہدے پر نا رہ سکے اجلاس میں ایم کیوایم لانڈھی اور شاہ فیصل کالونی کے چھ کارکنان محمد اکرم راجپوت،شاہد علی  سید محمد اشرف نور، فیض محمد ذاکر قریشی اور رکن الدین کو رابطہ کمیٹی کا رکن بنادیا گیا جبکہ سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی میں بھی دو نئے ارکان عابد شیخ اور منظور جوکھیو کو شامل کرلیاگیا ۔